the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حج کیمپ کے تفصیلی معائنہ کے بعد ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کا تاثر
حیدرآباد 12 ستمبر ( پریس نوٹ) ڈپٹی چیف منسٹر حکومت تلنگانہ جناب محمد محمود علی نے آج سہ پہر حج 2014 کے عازمین حج کی روانگی کے لئے قایم کئے گئے حج کیمپ واقع حج ہاؤز نامپلی کا تفصیلی معائنہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام کو ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ اس موقعہ پر انہو ں نے کہا کہ حکومت تلنگانہ عازمین حج کی روانگی کے لئے سابق کے مقابلہ میں اس سال بہترین انتظامات کررہی ہے تاکہ عازمین حج کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہونے پائے۔ انہو ں نے کہا کہ ہر سال عازمین حج کو ایر پورٹ پر یوزر ڈولپمنٹ فیس کے طور پر 1800روپئے یا اس سے زائد رقم ادا کرنی پڑتی تھی لیکن اس سال یہ رقم بالکلیہ معاف کردی گئی ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہا کہ حج کمیٹی کی گرانٹ کی دو کروڑ روپئے کی رقم بہت جلد جاری کردی جائے گی۔ انہو ں نے کہا کہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو بھی حج کیمپ میں کھانا سربراہ کرنے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے چندر شیکھر راؤ نے



حج کیمپ کے دوران موثر اور بہترین انتظاما ت کرنے کی سختی کے ساتھ ہدایت دی ہے۔ اور خوشی کی بات ہے کہ حکام نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ حج ہاؤز کی عمارت پر رنگ و روغن اندازی کا کام بھی کیا گیا ہے۔ جناب محمود علی کا حج ہاؤز میں آمد پر پر تپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقعہ پر ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی حلقہ بودھن جناب عامر شکیل اور ٹی آر ایس کارکنوں و قائیدین کی کثیر تعداد موجود تھی۔ جناب محمد جلال الدین اکبر ڈائریکٹر محکمہ اقلیتی بہبود و اسپیشل آفیسر وقف بورڈ‘ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفسیر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی ‘ جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر ریاستی حج کمیٹی نے ڈپٹی چیف منسٹر کو تمام انتظامات سے واقف کروایا۔ انہوں نے بکنگ کاؤنٹر‘ کٹسمس و امیگریشن کاؤنٹرز‘ بینک کاؤنٹرز‘ بورڈنگ سیکشن ‘ عازمین حج کی رہائش اور ان کے طعام سیکشن و باورچی خانہ کو شخصی طور پر دیکھتے ہوئے وہاں کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا او ر ہدایت دی کہ انتظامات میں کسی قسم کا سقم نہ رہے اور عازمین کو کوئی تکلیف یا دشواری نہ ہو‘ وہ اللہ کے مہمان ہیں اور ان کی خدمت و خاطر داری کرنا ہم سب کا فرض ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.